2 دسمبر 2017 - 19:05
زندگی کے آخری لمحے تک امام حسین علیہ السلام کے راستے پر کاربند رہینگے، ناصر عباس شیرازی کا ویڈیو پیغام

علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خداوند کریم کے خاص لطف کی بدولت میں خیریت سے واپس آگیا ہوں اور ان تمام خواتین ماؤں، بہنوں اور احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں کربلا معلٰی سے لیکر پوری دنیا میں انہیں دعاؤں میں یاد رکھا، یا اپنی عملی کوششوں کے ذریعے میری رہائی کیلئے مصروف رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے ایک ماہ کی کمشدگی کے بعد گھر واپس پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خداوند کریم کے خاص لطف کی بدولت میں خیریت سے واپس آگیا ہوں اور ان تمام خواتین، ماؤں، بہنوں اور احباب کا شکر گزار ہوں، جنہوں کربلا معلٰی سے لیکر پوری دنیا میں انہیں دعاؤں میں یاد رکھا، یا اپنی عملی کوششوں کے ذریعے میری رہائی کیلئے مصروف رہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے پاکستان کے آئین و قانون کی سربلندی کیلئے آواز اٹھائی، کڑے وقت میں اسٹینڈ لیا اور رول پلے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے امام حسین علیہ السلام کے رستے کو چنا ہے تو ان مشکلات کیساتھ چنا ہے اور ہم زندگی کے آخری لمحے تک اس عہد پر قائم رہینگے۔

.....

/169